تلنگانہ

عشاء کی نماز کے لئے آنے والے محمد ابراہیم کا قلب پر حملہ کے باعث مسجد میں انتقال _ تلنگانہ کے کورٹلہ میں واقعہ ۔شہریان میں غم کی لہر

کورٹلہ 9/فبروری (اردو لیکس نیوز/محمد چاند پاشاہ) یہ خبر انتہائی افسوس کیساتھ دی جاتی ہیکہ شہر کورٹلہ کے مشہور ومعروف رئیل اسٹیٹ کاروباری شخصیت محمد ابراہیم عرف وکیل بھائی 65سالہ کا عشاء کی نماز سے قبل قلب پر حملہ کے سبب اچانک انتقال ہوگیا۔مرحوم نہایت ہی خوش مزاج ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے اور مسجد بلال کورٹلہ کے پابند مصلیح تھے حسب معمول آج عشاء کی نماز کیلئے ازان سے قبل مسجد پہنچے ازان شروع ہوتے ہی وضو کی خاطر اٹھے ہی تھے کہ اچانک قلب پر شدید حملے کے باعث گرپڑے اور وہیں انتقال ہوگیا۔

 

مرحوم کی اچانک وفات سے مصلیحان مسجد پر سکتہ طاری ہوگیا کیونکہ مرحوم پابندی کیساتھ مسجد بلال کورٹلہ میں پنچ وقتہ نمازوں کی پابندی کرتے تھے۔ایک طرف انکی موت سے شہریان کورٹلہ میں غم کی لہر دوڑ گئی تو دوسری طرف شہریان کورٹلہ ایسی موت پر رشک کررہے ہیں کہ اللہ نے اپنے محبوب بندے کو اپنے گھر نماز کیلئے بلواتے ہوئے اپنے پاس بلوایا۔اس سے بڑی محبت کیا ہوگی کہ خالق کائنات نے ایسے سے بلایا جسکے لئیے لوگ نمازوں،عبادتوں میں دعا کرتے ہیں کہ انہیں ایسی موت نصیب ہو۔اطلاع ملتے ہی شہریان کورٹلہ کی کثیر تعداد بلا لحاظ مذہب و ملت کثیر تعداد میں مرحوم کے مکان واقع بلال پورہ کورٹلہ پر جمع ہوئی اور افراد خاندان کو پرسہ دیا۔نماز جنازہ کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button