وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی ایم ایل سی کریم النساء کا انتقال

وجے واڑہ _ آندھراپردیش میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی ایم ایل سی محمد کریم النساء کا قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 65 سال تھی اور وہ وجے واڑہ سے تعلق رکھتی تھی جمعہ کی رات کریم النساء کو قلب پر شدید حملہ ہوا جس کے بعد انھیں ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

کریم النساء کو چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے جاریہ سال مارچ میں ایم ایل سی بنایا تھا اور ان کی معیاد 2027 تک تھی کریم النساء کی اچانک موت پر چیف منسٹر جگن موہن ریڈی اور وائی ایس آر کانگریس کے قائدین نے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا۔