نیشنل

اعظم خان نے جیل سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا

لکھنو_ 27 جنوری ( اردو لیکس) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے  اہم لیڈر اعظم خان نے جیل سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ وہ فی الحال سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ وہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں رام پور صدر حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ اراضیات پر مبینہ قبضے اور دیگر الزامات میں فروری 2020 سے جیل میں ہیں۔ اعظم خان کے چیف الیکشن ایجنٹ عاصم رضا نے کہا کہ اعظم خان کا پرچہ نامزدگی داخل  کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اعظم کو ضمانت پر رہا کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

دوسری طرف، بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیہ نے اعظم خان کے پرچہ نامزدگی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے اعظم خان کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا، لیکن ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے  انہیں ایم ایل اے کا ٹکٹ دیا ہے یوپی میں مافیا ڈان اور  غیر قانونی کام کرنے والوں کا راج ہے  یوگی کے چیف منسٹر بننے کے بعد یہ سب خوف میں زندگئ گزار رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button