نیشنل

گیان واپی مسجد تنازعہ کا کیس 26 مئی تک ملتوی _ دونوں فریقین کو 7 دن کے اندر سروے کمیشن کی رپورٹ پر اعتراضات داخل کی اجازت

لکھنو _ 23 مئی ( اردولیکس) گیان واپی مسجد تنازعہ کیس کی سماعت کرنے والی وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ نے آج  دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد  اس معاملے کی سماعت 26 مئی کو ملتوی کردی ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عدالت اس دن مسلم فریق کے آرڈر 7 رول 11 کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

آج کی  سماعت کے دوران ہندو سینا کے قومی صدر نے وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں مواخذے کی درخواست دی تھی۔ جس میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ گیان واپی مسجد کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے اور مسجد کا احاطہ بھگوان شیو کے عقیدت مندوں کو عبادت کے لیے دیا جائے۔

عدالت نے دونوں فریقین کو کمیشن کی رپورٹ پر اعتراضات دائر کرنے کی بھی اجازت دے دی۔ یہ اعتراض  7 دن کے اندر داخل کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button