نیشنل

جامعہ ملیہ اسلامیہ، انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر اور مدرٹریسا سمیت 12 ہزار این جی اوز کو بیرون ملک عطیات کی وصولی پر پابندی

جامعہ ملیہ اسلامیہ، انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر اور مدرٹریسا سمیت 12 ہزار این جی اوز کو بیرون ملک عطیات کی وصولی پر پابندی 

حیدرآباد _یکم جنوری ( اردو لیکس) مرکزی حکومت نے جامعہ ملیہ اسلامیہ ٹرسٹ اور انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے ساتھ 12 ہزار رضاکارانہ تنظیموں کے لائیسنس منسوخ کردئے ہیں جنھوں نے بیرون ممالک سے عطیات حاصل کرنے کے لئے فارن کنٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ ( ایف سی آر اے ) کے تحت اپنے لائسنس کی تجدید نہیں کروائی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے 12 ہزار رضاکارانہ تنظیموں کے لائیسنس منسوخ کردئے ہیں یہ تنظیمیں بیرون ممالک سے عطیات قبول کرنے سے محروم ہوگئے ہیں انھیں اپنے ایف سی آر اے لائیسنس کی تجدید کروانے کی 31 دسمبر تک مہلت دی گئی تھی لیکن انہوں نے لائیسنس کی تجدید نہیں کروائی۔ان تنظیموں میں مدرٹریسا بھی شامل ہے مدرٹریسا تنظیم کے ذمداروں نے بتایا کہ انھوں نے لائیسنس کی تجدید کے لیے درخواست داخل کی تھی لیکن حکومت نے ان کی درخواست مسترد کردی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button