Uncategorizedنیشنل

آندھراپردیش میں مسلم خاندان کو پولیس کی ہراسانی _ ویڈیو وائرل

کڑپہ _ آندھراپردیش کے کڑپہ ضلع کے میداکور سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم خاندان نے شکایت کی ہے کہ پولیس انہیں ہراساں کررہی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ اگر ان کے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو وہ ارکان خاندان کے ساتھ اجتماعی خودکشی کر لیں گے ۔ اکبر باشا نامی شخص نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ ایک ویڈیو تیار کرتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کیا۔اکبر باشا نے روتے ہوئے رورل سرکل انسپکٹر مایداکور کی طرف سے  ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ اس نے کہا کہ ڈوور منڈل میں 1.5 ایکڑ زمین  پر وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر نے قبضہ کیا ہے۔اور پولیس انسپکٹر اس کیس میں انھیں ہراساں کررہے ہیں ۔ اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر التجا کی کہ چیف منسٹر جگن ان کے ساتھ انصاف کرے۔

https://youtu.be/XrB2iRxqH50

متعلقہ خبریں

Back to top button