کورونا سے فوت ہونے والوں کے ہر خاندان کو 50 ہزار معاوضہ دینے مرکزی حکومت کا فیصلہ !

نئی دہلی _ مرکزی حکومت نے کورونا وائرس سے فوت ہونے والے ہر شخص کے خاندان کو 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 50 ہزار روپے کی  امداد دی جائے گی۔ کوویڈ 19 متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ امدادی کاموں میں شامل افراد کو بھی معاوضہ  دیا جائے گا۔ مرکز نے واضح کیا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 50 ہزار روپے معاوضہ فراہم کرنے کی تجویز دی ہے۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بھی یہی بات بتائی۔ مرکز نے آج  سپریم کورٹ میں اس حوالے سے ایک حلف نامہ داخل کیا۔

مرکز نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کے خاندانوں کو مالی امداد ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (SDRF) سے فراہم کی جائے گی۔ مرکز نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ اس طرح کی اموات کو ایکس گریشیا ادا کیا جائے گا کیونکہ یہ کوویڈ 19 کی وجہ سے موت کی تصدیق شدہ ہے۔ وکلاء ریپک کنسل اور گورو کمار بنسل نے دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں جس میں عدالت سے خواہش کی گئی کہ وہ مرکز اور ریاستوں کو ہدایت دیں کہ  کورونا متاثرین کے خاندانوں کو 4 لاکھ روپے معاوضہ ادا کریں۔

 

درخواست گزاروں نے عدالت کے نوٹس میں لایا کہ قانون میں کہا گیا ہے کہ جانی نقصان کی صورت میں ایکس گریشیا کے علاوہ متاثرین کو مکان کی فراہمی اور معاش کی بحالی کے لیے بھی مدد فراہم کی جائے ۔ درخواست کی سماعت کے  بعد سپریم کورٹ نے فیصلے کو محفوظ کردیا ہے