نیشنل

جیل میں سدھو بن گئے کلرک

نئی دہلی: کانگریس کے سابق پی سی سی و سابق کرکٹرنوجیت سنگھ سدھوپٹیالہ کی سنٹرل جیل میں محروس ہیں۔ سال 1998 کے ایک معاملہ میں سپریم کورٹ نے انھیں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے اوروہ سزا کاٹ رہے ہیں۔ جیل میں قیدیوں سے کام لیا جاتا ہے اسی طرح سدھو کو کلکرک کا کام دیا گیا ہے۔ جیل حکام نے یہ بات بتائی۔ بتایا گیا ہے کہ ابتداء میں تین ماہ تک روزانہ انھیں کلکرک کے طورپرکیا کام کرنا ہے اس کی ٹریننگ دی جائے گی اوراس کے بعد انھیں اس کام کی مکمل ذمہ داری سونپ دی جائےگی۔ جیل میں سدھو کا قیدی نمبر 241383 ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button