نیشنل

ڈرگس معاملہ میں شاہ رخ خان کے بیٹے کو کلین چٹ

ممئی: بالی ووڈ اسٹارشاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔ نارکوٹک کنٹرول بیورونے آج این ڈی پی ایس کورٹ میں چارج شیٹ داخل کردی ہے جس میں آرین خان کا نام نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق آرین کے خلاف منشیات کیس میں کوئی شواہد دستیاب نہیں ہوئے۔ چارٹ شیٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ 6 افراد کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔ جن کے خلاف ثبوت نہیں ملے ان میں آرین خان کے علاوہ ساہو، آنند، سنیل اور اروڑہ شامل ہیں باقی 14 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 اکتوبر 2021 کوآرین خان سمیت جملہ 19 افراد کو منشیات معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کیس میں آرین خان کو تین ہفتے سے زائد جیل میں گزارنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button