جرائم و حادثات

میٹ پلی میں 10دکانات میں چوری

میٹ پلی: میٹ پلی ضلع جگتیال میں سلسلہ وارسرقہ کی وارداتیں پیش آئیں۔ ایک ساتھ چوروں نے 10 دکانات کو نشانہ بنایا۔ چہارشنبہ کی رات میٹ پلی قدیم بس اسٹانڈ کے پاس دس دکانات میں چوری کی گئی۔ سارقین وہاں سے قریب دس لاکھ روپئے نقد رقم کا سرقہ کرکے فرارہوگئے۔ اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی گئی۔ پولیس نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا اوراس پورے معاملہ کی باریک بینی سے چھان بین کررہی ہے۔

جن دکانات میں چوری ہوئی ہے ان میں انیل آئرن ہارڈ ویئر، وینکٹیشور ٹریڈرس، ایگروس رائتھو سیوا کیندر، کناکا سومیشورا کرانم، پدمالیہ الیکٹرانک، کاویہ شری میڈیکل، واسوی موبائل پوائنٹ، مین باکس ڈریسس، ناگیندر میڈیکل، سائی کرشنا ٹاکیز کے قریب ورالکشمی فرٹیلائزر شاپ، ان  دکانوں پر تالے لگے ہوئے تھے۔ قفل توڑ کر چوری کی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button