سعودی عرب پہنچنے والے مسافرین کیلئے نئی ہدایات۔ ویکسین لینے یا نہ لینے کی دینی ہوگی اطلاع

نئی دہلی: سعودی عرب پہنچنے والے مسافرین کو انھوں نے ویکسین لی ہے یا نہیں اس کی تفصیلات آن لائن درج کروانی ہوگی۔ اس کیلئے ایک لنک جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ویکسین کا اندراج کروایا جاسکے گا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیرون ممالک سے سعودی عرب پہنچنے والے وہ تمام مسافرین جنہوں نے ٹیکہ لیا ہےیا نہیں ان تمام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی عرب پہنچنے سے قبل لنک 2u.pw/C9Ab2 کے ذریعے ویکسین کا اندراج آن لائن ضرور کروائیں۔ کہا گیا ہے کہ اس عمل کے ذریعہ ایمگریشن کی کاروائی جلد سے جلد مکمل ہوسکے گی اورمسافرین کوایرپورٹس اوربندرگاہوں پرطویل انتظارنہیں کرنا پڑے گا۔