جنرل نیوز

دیگلور میں کل عید گاہ میدان سے میلاد جلوس _ برادران وطن کو بھی دعوت ـ صدر میلاد کمیٹی قاضی پرویز علی ایڈوکیٹ کا بیان

حیدرآباد 29- ستمبر – اردو لیکس ( حسام الدین ریاض ) مہاراشٹر کے دیگلور ٹاؤن ( ڈسٹرکٹ ناند یڑ) سے 30 ستمبر کو عظیم الشان پیمانہ پر میلاد جلوس نکالاجاۓ گا صدر میلاد کمیٹی ایڈوکیٹ قاضی سید پرویز علی نے تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ یہ جلوس عید گاہ میدان سے صبح 10 بجے قاضی سید پرویز علی کی قیادت میں نکالا جاۓ گا جو 2 بجے دن رفاعی درگاہ پہنچکر اختتام پذیر ہوگا

 

نماز ظہر کے بعد طعام عام کا اھتمام رھے گا- جناب غلام رسول ‘ مولانا ابراہیم اختر ‘ جناب سید ارشاد ‘ قاضی سید مشکورعلی ‘ جناب سعید خان ‘ جناب شیخ مبین ‘ جناب قاضی سید اسلم علی ‘ جناب صدیق صدام دیشمکھ ‘ جناب احمد خان ‘ جناب شیخ یوسف باغبان اور دیگر ذمہ داران نے عامتہ المسلمین اور برادران وطن سے شرکت کی خواہش کی ہے قاضی سید پرویز علی ایڈوکیٹ نے مزید بتایا کہ اس جلوس میں ممتاز علماء ومشائخ بشمول جناب جتیش انتا پورکر ایم ایل اے حلقہ اسمبلی دیگلورـ بلولی ‘ ڈی ایس پی جناب جادھو ‘ سرکل انسپکٹر آف پولیس دیگلور پولیس اسٹیشن جناب ہبارے ‘ دیگلور بلدیہ کے کارپوریٹرس ‘ مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے قائدین وذمہ داران شرکت کریں گےـ عید گاہ میدان پر برادران وطن کو دین کی حقانیت سے واقف کراتے ہوۓ اسلام اور مسلمانوں سے متعلق پھیلی ہو ئی غلط فہمیوں کے ازالہ کی کوشش کی جاۓ گی –

 

اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے واقف کرایا جاۓ گا انہوں نے بتایا کہ 2013ء سے یہ جلوس منظم انداز میں پُر امن انداز میں نکالا جارہا ھے انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک سے واقف کرانا وقت کا تقاضہ ھے مسلمانوں کو چاہئیے کہ نماز پنچگانہ کی پابندی کریں اور اپنے قول وعمل سے اپنے کامل مومن ہونے کا ثبوت دیں

متعلقہ خبریں

Back to top button