نیشنل

کیرالہ میں نیفا نامی وائرس- 12 سالہ بچے کے موت

نئی دہلی: ریاست کیرالہ میں جہاں کورونا وائرس سے لوگ پریشان ہیں تازہ طورپرنیفا نامی وائرس کے کیسس سامنے آرہے ہیں اوراس وائرس سے ایک کم عمرلڑکےکی موت ہوگئی۔ یہ معاملہ ریاست کے کوذی کوڈ میں کل شام سامنے آیا۔ نیفا وائرس کا پتہ چلتے ہی مرکزی اورریاستی حکومت چوکس ہوگئی۔ مرکز نے فوری طورپرریاست کو این سی ڈی ایس کی ٹیم کو روانہ کیا ہے۔ کیرالہ کی وزارت صحت نے نیفا وائرس سے 12 سالہ بچے کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ا س بچے کے ارکان خاندان میں اس وائرس کا پتہ نہیں چلا۔ اس دوران ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ عوام کو خوفزدہ یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button