تلنگانہ

عادل آباد سڑک حادثہ میں جاں بحق تین افراد کی نماز جنازہ _ سینکڑوں افراد کی شرکت

عادل آباد _ 2 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ میں ضلع عادل آباد کے سیتاگونڈی کے قریب اتوار کی رات پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ منگل کی رات بعد نماز عشاء شہر عادل آباد کے عیدگاہ میدان میں ادا کی گئی ۔ اور اس سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔سینکڑوں کی تعداد میں لوگ نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔حافظ محمد منظور احمد نے نماز جنازہ پڑھائی ۔

 

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور رکن اسمبلی جوگورامنا،ڈی سی سی بی چیئرمین اے بھوجا ریڈی،میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،کانگریس پارٹی ضلع صدر ساجد خان،ٹی آر ایس پارٹی قائدین محمد یونس اکبانی کے علاوہ سماجی کارکنان،صحافی حضرات،علماء و حفاظ اور افراد خاندان کی کثیر تعداد کے علاوہ دوست و احباب نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اور متاثرہ افراد خاندان کو پرسہ دیا ۔

 

واضح رہے کہ اتوار کی رات عادل آباد کے سیتاگوندی میں دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔سڑک حادثہ میں عادل آباد پنچایت راج کے ڈپٹی انجینئر رفعت اللہ ہاشمی، ان کی بڑی بیٹی ڈاکٹر صبیحہ ہاشمی، ان کے چھوٹے بھائی کے بیٹے سید وجاہد ہاشمی اور کار ڈرائیور شیخ شمش الدین کی اس حادثہ میں موت ہو گئی۔ ڈرائیور شمش الدین کی نماز جنازہ پیر کو ادا کی گئیں۔ اور باقی تینوں کی نماز جنازہ میں تاخیر ہوئی کیونکہ مرحومین کے داماد اور بیٹے دوسرے ممالک سے آنا تھا۔

 

ایم ایل اے جوگورامنا، سابق وزیر رام چندر ریڈی، ڈی سی سی بی چیرمین اڈی بھو جاریڈی، میونسپل چیرمین جوگو پریمندر، وائس چیرمین ظہیر رمضانی، تلماڈوگو منڈل زیڈ پی ٹی سی ممبر گوکا گنیش ریڈی، کانگریس پارٹی کے ضلع صدر کشدو ساجدخان، ٹی آر ایس لیڈر محمد یونس اکبانی، آر ڈبلیو ایس، پنچایت اور ضلع پریشد کے عہدیداروں نے شرکت کی اور ارکان خاندان سے ملاقات اور ہمت افزاء کلمات کہے ۔ اس اچانک حادثہ کے سبب افراد خاندان میں شدید غم کی لہر دوڑ گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button