جرائم و حادثات

کورٹلہ ٹاؤن میں اے ٹی ایم مشین سے بھاری رقم چوری _ پولیس نے ناکام بنادیا _ سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھیں

کورٹلہ _ 15 جنوری ( اردولیکس) جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاون میں ہفتہ کی رات ایس بی آئی بینک کے اے ٹی ایم مشین سے بھاری رقم چوری کرنے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنادیا۔ اور پولیس کے بلو کوٹ عملہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے 19 لاکھ روپے کی رقم ضبط کرلی جو چوروں نے اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کے بعد اپنی کار میں رکھ لیا تھا

رات ایک بجے تین چور اے ٹی ایم سنٹر پر پہنچ کر مشین کو توڑنے کے بعد اس میں سے 19 لاکھ 200 روپے کی رقم نکال لیا اور اس رقم کو کار میں رکھ دیا لیکن اے ٹی ایم مشین توڑنے کے ساتھ الارم بج گیا جس پر بینک عملہ نے پولیس کو 100 فون نمبر پر اطلاع دی۔ سب انسپکٹر ستیش نے بلو کوٹ کانسٹیبل کو فوری متحرک کردیا۔ جس کے نتیجے میں چوری کو ناکام بنایا گیا۔اور نامعلوم چورر رقم کار میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس چوروں کی تلاش کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button