نو بیاہتا دلہن عاشق کے ساتھ فرار۔ شوہرپولیس سے رجوع

حیدرآباد: شادی کے تین ماہ بعد ایک دلہن پراسرارطورپرشوہرکا گھرچھوڑ کر کسی کو بتائے بغیرچلی گئی، جبکہ اس کے شوہرنے شبہ ظاہرکیا ہے کہ اس کی بیوی اپنے عاشق کے ساتھ فرارہوگئی۔ 20 سالہ ناگامنی نامی خاتون کی شادی 30 مئی کو حیدرآباد کے علاقہ اڈیک میٹ سے تعلق رکھنے والے سائی کمار سے ہوئی تھی۔ منگل کے دن خاتون گھروالوں کو بتائے بغیرسونے کے زیورات اورکپڑے لے کرچلی گئی۔ اس نے فون سوئچ آف کرکے گھرمیں ہی رکھ دیا تھا، جب شوہرنے بیوی کا فون کھول کردیکھا تو اس میں اسے اپنی بیوی کے عاشق کا میسج نظرآیا۔ اس نے پولیس سے شکایت کی اورکہا کہ شادی سے پہلے وہ بھی وہ اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔ پولیس نے گمشدگی کا کیس درج کرلیا ہے۔