نوبیاہتا دلہن کی عاشق کے ساتھ خودکشی۔ تلنگانہ میں واقعہ

نظام آباد: عاشق اورمعشوقہ نے درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آبادمیں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے ورنی منڈل کے سائیداپور جنگلاتی علاقہ میں ایک درخت سے ان دونوں کی لاشیں لٹکتی ہوئی پائی گئیں۔اس بات کی اطلاع گاوں والوں نے ان کے رشتہ داروں کو دی۔ان عاشق اور معشوقہ کی شناخت موہن اور لکشمی ضلع کے موسرامنڈل کے تماپور کے رہنے والے تھے۔لکشمی کی شادی پانچ ماہ پہلے ہوئی تھی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ مایوسی کے عالم میں ان دونوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ کر لاشوں کو درخت سے نکلوایا اور ان کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔