بارش کے پانی میں پھنس کر نئی نویلی دلہن کی موت

تروپتی: ریاست آندھراپردیش کے تروپتی میں بارش کے پانی میں پھنس جانے کی وجہہ سے دلہن کی موت ہوگئی۔ تروپتی میں کل رات زبردست بارش ہوئی۔ نوبیاہتا دلہن سندھیا اوراس کے رشتہ دار طوفان گاڑی میں جارہے تھے کہ ان کی گاڑی چرچ کے قریب انڈرپاس برج میں بارش کے پانی میں پھنس گئی۔ مقامی افراد نے پولیس کو مطلع کیا اورانھوں نے گاڑی میں پھنسے دیگر6 افراد کو بچانے میں کامیابی حاصل کی جبکہ دلہن گاڑی سے باہرنکل نہیں سکی اورگاڑی میں ہی پھنس گئی تھی جس کی وجہہ سے اس کی موت ہوگئی۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کا تعلق ریاست کرناٹک کے رائچورسے تھا مزید تفصیلات کا انتظارہے۔