نیشنل

لاک ڈاؤن یا بھارت بند کی خبر غلط۔حکومت کی وضاحت

نئی دہلی:سوشل میڈیا پروائرل ایک فرضی تصویر میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 31 دسمبر تک بھارت بند کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی آئی بی فیکٹ چیک ٹویٹر ہینڈل پراس  خبر کو جھوٹی قرار دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ شہریوں سے خواہش کی گئی ہے کہ براہ کرم ایسی گمراہ کن تصاویر یا پیغامات شیئر نہ کریں۔ واضح رہے کہ اومیکرون کےکیسس میں اضافہ کے پیش نظر بعض ریاستوں اور شہروں میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں ایسے میں  بعض افراد کی جانب سے سوشیل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، عوام سے خواہش کی جاتی ہےکہ وہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں پر بھروسہ نہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button