تلنگانہ

تلنگانہ میں اگلے 4 ہفتہ انتہائی اہم: محکمہ صحت

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ صحت کے ڈائرکٹرسرینواس راو نے بتایا کہ کورونا کے ساتھ ساتھ اومیکرون کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظراگلے 4 ہفتہ تلنگانہ کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ فروری کے وسط میں کیسس میں کمی کا امکان ہے۔ انھوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے ہدایات جاری کی جارہی ہیں، انھوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ان مشوروں پرعمل کریں۔ انھوں نے کہا کہ عوام ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ کوبرقراررکھیں اورٹیکہ لے لیں۔ محکمہ صحت کے ڈائرکٹرنے یہ بھی کہا کہ سال نو سے کیسس میں اضافہ ہورہا ہے سنکرانتی کے موقع پرکیسس میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button