تلنگانہ

تلنگانہ میں 48 گھنٹوں کے دوران شدید ترین بارش کا امکان

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پرشدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ 8ستمبر کو ریاست کے بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران معمول کے مطابق رہا ہے جس کے نتیجہ میں ریاست کے اضلاع میدک،سنگاریڈی،بھدرادری کوتہ گوڑم کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ واضح رہے کہ حیدرآباد سمیت ریاست کے بعض اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد میں وقفہ وقفہ سے رم جھم اورموسلا دھاربارش ہورہی ہے جس کی وجہہ سے موسم شدید سرد ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button