تلنگانہ اورآندھراپردیش کے 14 مقامات پراین آئی اے کا چھاپہ

حیدراباد: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مختلف مقامات پرتلاشی لی۔ تقریبا 14مقامات کی این آئی اے کی ٹیموں نے دھاوے کئے۔جمعرات کی صبح تقریبا 5بجے سے اس تلاشی مہم کا آغاز کیاگیا۔اے پی کے ضلع پرکاشم کے ٹنگوٹورمنڈل کے الاکوراپوڈم میں انقلابی مصنفین کی ایسوسی ایشن(ویراسم)کے لیڈر کلیان راو کے مکان کی تلاشی لی گئی۔ساتھ ہی وشاکھاپٹنم کے اری لوپاکالونی میں وکیل جوڑے سرینواس راو، اناپورنا کے مکان کی بھی این آئی اے کی ٹیم نے تلاشی لی۔تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآبادکے ناگول میں روی شرما،انورادھا کے مکانات کی بھی تلاشی لی گئی۔ماونوازوں سے ان کے تعلقات،سرکردہ ماونواز لیڈر آر کے زندگی پر لکھی گئی کتاب کے سلسلہ میں این آئی اے کی ٹیموں کی جانب سے معلومات حاصل کی گئیں۔یہ تلاشی ایک ساتھ لی گئی۔تلنگانہ اور اے پی پولیس کے ساتھ تعاون کے ذریعہ یہ تلاشی لی گئی۔