جنرل نیوز

کورٹلہ کے بینڈہ پلی ویلفیر سنگم نے غریب ہندو لڑکی کی شادی میں دیا چاول کا عطیہ

کورٹلہ کے محلہ بینڈہ پلی کے مسلم نوجوانوں کی تنظیم بینڈہ پلی ویلفیر سنگم ( بی ڈبلیو ایس ) نے پھر ایک مرتبہ ایک غریب ہندو خاندان کی مدد کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال قائم کی ہے بینڈہ پلی ویلفیر سنگم کے صدر محمد عمران نے اپنے سنگم کے دیگر نوجوانوں کے ساتھ مل کر ایک غریب ہندو خاندان کی لڑکی کی شادی میں 50 کلو چاول کا عطیہ دیا۔ سابق میں بھی اس تنظیم کی طرف سے کئی ہندو خاندانوں کی مالی امداد کی گئی ہے اس موقع پر بینڈہ پلی ویلفیر سنگم کے نائب صدر طلحہ، ریاض، خازن مدثر، تنظیم کے ارکان رضی، امیر، عدنان، جنو اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button