نیشنل

آندھراپردیش میں رات کا کرفیو

حیدرآباد: ریاست میں کورونا کے کیس میں اضافے کو دیکھتے ہوئے آندھراپر دیش حکومت نے سخت فیصلہ لیا ہے، ریاست میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آندھرا پردیش میں روزانہ رات گیارہ بجے سے صبح گیارہ بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، حکومت کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے اتوار کو ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ  کے پیش نظر 20  جنوری  تک مذہبی اجتماعات، ریالیوں، عوامی اجتماعات اور بڑے پیمانے پر دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہاں یہ ذکر کہ ملک کی کئی ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے آج سے مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے کیسس کے پیش نظرریاست میں رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔ ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کے پیش نظرنئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں جن کے مطابق اسکولس اورکالجس 15 فروری تک مکمل بند رہیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button