مبارکباد

سدی پیٹ ضلع کے حرکیاتی مدرس سیدسرور محی الدین حسینی کو ضلعی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

ضلع سدی پیٹ کے تاریخی شہر مدور کے ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم میں تعینات اسکول اسسٹنٹ سماجی علم جناب سید سرور محی الدین حسینی کو ضلعی سطح پر بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ اج ٹی ٹی سی بھون سدی پیٹ میں منعقدہ یوم اساتذہ کے رنگا رنگ پروگرام کے دوران دیا گیا اس پروگرام کی صدارت سدی پیٹ کے ضلعی تعلیمی افسر سری نواس ریڈی نے کی

 

پروگرام میں سدی پیٹ کے میونسپل چیر پرسن کے علاوہ دیگر ضلعی عہدے داران محکمہ تعلیم ضلع سدی پیٹ کے مختلف عہدے داران اور اساتذہ تنظیموں کے نمائندے موجود تھے واضح رہے کہ جناب سرور محی الدین حسینی اس سے قبل کئی ریاستی پروگرامز میں نیز متحدہ ضلع ورنگل میں اردو اکیڈمک مانیٹرنگ افیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس سے قبل اردو اکیڈمی سے بھی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔موصوف اس وقت مدور ضلع پریشد ہائی اسکول کے کارگزار صدر مدرس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جناب سرور محی الدین حسینی کو ضلعی سطح پر ایوارڈ سے نوازے جانے پر مختلف اصحاب نے مبارک باد پیش کی ہے

 

خاص طور پر ریاستی سیکرٹری تلنگانہ اسٹیٹ ایمپلائیز سروس اسوسی ایشن محمد خواجہ مجتہد الدین اردو اساتذہ تنظیم کے ذمہ داروں کے علاوہ مدور منڈل تعلیمی افسر نرسمہا ریڈی اساتذہ محمد خواجہ، عبدالوکیل سعادت علی، راجہ مولی ،جاوید سلطانہ، کارتک، رام کرشنا، نیز ٹی پی ٹی ایف کے ضلعی صدر وجیندر ریڈی نیز ٹی ایس میسا کے ریاستی جنرل سیکرٹری توفیق الرحمن اردو اساتذہ تنظیم کے نمائندوں سید اشرف، موظف مدرس عبدالمقتدر ، مدور مساجد کمیٹی کے ذمہ داران اولیاء طلبہ اور طلباء نے نیز موصوف کے بہی خواہوں نے مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button