جنرل نیوز

ضلع پداپلی میں عظیم الشان سیرت النبی ﷺ تحریری مقابلہ

پداپلی :17 اکٹوبر ( اردولیکس) مفتی محمد استقام الدین صدر تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن پداپلی کے اطلاع کے بموجب تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن پداپلی اور اسلامک شرعی کونسل ویفیر سوسائٹی پداپلی کے زیر اہتمام دوسراعظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم تحریری مسابقہ 23 اکٹوبر 2022 بروز اتوار صبح 10:30 سے 12:30 تک کریسنٹ پبلک اسکول قدرت نگر محلہ فاران پر تینوں زبان اردو تیلگو اور انگریزی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔جس میں گروپ 1 پانچویں جماعت تا ہفتم جماعت جنہیں حضورﷺ کے 6 مدنی واقعات گروپ 2 ہشتم تا دہم جنہیں حضورﷺ کے 8 مکی واقعات اور گروپ 3 انٹر تا پی جی جنہیں حضورﷺ کے 10 معجزات تحریر کرنا ہے ۔اولیاء و صدر مدرسین اور اساتذہ اکرام سے درخواست ہیکہ وہ اپنے بچوں طلبہ و طالبات کو اس سیرت النبی ﷺ تحریری مسابقہ میں حصہ دلوائیں۔انشاء اللہ اس تحریری مسابقہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button