شراب خریدنا ہوتو ویکسین لینا ضروری ورنہ!

چینئی: ملک کی ریاست تملناڈو کے ایک ضلع میں ویکسین لینے والوں کوہی شراب فروخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریاست کے تمام اضلاع میں ویکسی نیشن مہم زوروشورسے جاری ہے۔ نیلگری ضلع میں ابھی تک 97 فیصد افراد نے کورونا کا پہلا اوردوسرا ٹیکہ لے لیا جبکہ یہاں 100 فیصد کا نشانہ مکمل کرنے کیلئے حکام کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔عملہ کی جانب سے ٹیکہ دینے کیلئے گھرجانے پرمعلوم ہورہا ہے کہ کئی افرد نے شراب پی رکھی ہے، جس کی وجہہ سے انھیں ٹیکہ نہیں دیا جاسک رہا ہے۔ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے نیلگری ضلع کلکٹرنے ایک اہم فیصلہ لیا اورانھوں نے ضلع کے وائن شاپس اوربارس کے انتظامیہ کو احکامات جاری کئے کہ جو کوئی بھی کورونا کے دو ٹیکہ لے گا اسے ہی شراب فروخت کی جائے۔ اس فیصلہ پریکم ستمبر سے عمل ہوگا۔