جنرل نیوز

محبوب نگر میں  جماعت اسلامی کے 75 سال کی تکمیل پر بااثر شخصیات کے لیے تعارفی پروگرام کا مسجد عباد الرحمن منی ٹینک بینڈ پر انعقاد

جماعت اسلامی کے 75 سال ، بااثر شخصیات کے لیے تعارفی پروگرام کا مسجد عباد الرحمن منی ٹینک بینڈ محبوب نگر پرانعقاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جماعت اسلامی ہند کا مقصد اقامت دین اورحقیقی محرک،رضائے الٰہی اور فلاح آخرت کا حصول ہے

مولانا حامدمحمدخان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ، خواجہ پاشاہ صاحب ناظم ضلع محبوب نگر, مطیع الرحمن صاحب مفتاحی سراج العلوم، مفتی ممتاز الحسن صاحب، عبد الروف صاحب اڈوکیٹ کا اظہار خیال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امیرحلقہ مولانا حامدمحمدخان نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کا قیام 16/اپریل1948؁ء کو عمل میں آیا اور آج یہ ملک کی ایک موقرجماعت ہے جس کا نصب العین اقامت دین ہے اور جس کا حقیقی محرک رضائے الٰہی اور فلاح آخرت کا حصول ہے۔مولانا نے کہا کہ جماعت نے اُمت مسلمہ کے افراد کے اندر عزم وحوصلہ پیدا کیااور انسانیت کی تعمیر میں مثبت رول انجام دینے کی جانب توجہ دی ہے۔ جماعت نے اسلام کو ایک مکمل نظام حیات کے طور پر پیش کیا۔اس طرح خدمت خلق کے کاموں، بالخصوص ریلیف ورک کے ذریعہ اس نے اپنی پہچان بنائی۔ کووڈ کے موقع پر اس کے فلاحی اور امدادی کاموں کے سب معترف ہیں۔

امیرحلقہ نے کہا کہ یہاں کسی قسم کی موروثیت کا نہ امکان ہے نہ گنجائش۔جماعت کا ہر رکن وکارکن صرف رضائے الٰہی وفلاح آخرت کے جذبہ کے ساتھ کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو بھی ان کاموں سے واقف ہونے کی ضرورت ہے۔۔جماعت اسلامی ہند ہر شعبہ حیات میں اپنا کردار ادا کررہی ہے اور اس کے مختلف ادارہ جات کی سرگرمیوں سے وہ ذاتی طور پر واقف ہیں اور ہر ممکنہ تعاون پیش کرتے رہے ہیں۔بالخصوص حیدرآباد میں مسلم دواخانوں کے ذریعہ جماعت نے کارنامہ نمایاں انجام دئیے ہیں اور الخیر کلینکس کے ذریع صحت کے شعبہ میں کام انجام دئیے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر خالق رشید صاحب ( امیر مقامی)

محمود صاب جدچرلہ

اقبال صاحب آتما کُر

عبیداللہ صاحب سیوا

ڈاکٹر عرفان ایس آئی او

خالدنوید صاحب

ایم عبدالعزیز صاحب

ایم عبدالقوی عاقل

سلیم اقبال صاحب

ڈاکٹر شیخ سیادت علی

ڈاکٹر خالد

منیر صاحب

جامی وجودی

چیچہ پالموری

جہانگیر بابا (الفیض سوسائٹی)

اور JIH MBNR کے بہت سے ممبران اور کیڈر نے شرکت کی…..۔…..

حافظ صادق عالم

امام و خطیب مسجد عباد الرحمن منی ٹینک بینڈ محبوب نگر کی تلاوت وترجمانی سے پروگرام کا آغاز ہوا. شیخ سراج الدین ناظم ضلع گدوال نے پروگرام کی نظامت کی.شیخ شجاعت علی نے کلمات تشکر پیش کیا.

متعلقہ خبریں

Back to top button