کھمم کے گورنمنٹ ہاسپٹل کو انڈین فرینڈس آف اٹلانٹا کی جانب سے 250 آکسیجن کانسنٹریٹر کا عطیہ

کھمم _  اٹلانٹا میں مقیم ہندستانی باشندوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں جو پورے ملک میں کروانا کا قہر جاری ہے ان حالات میں انسانیت کی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے 2.5 کروڑ کی لاگت سے 250 آکسیجن کانسنٹریٹر کھمم کو عطیہ میں دیے ۔جس کو کھمم کے رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے حاصل کرتے ہوئے حیدرآباد کے پرےگہتی بھون میں ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کے ہاتھوں افتتاح کروایا یہ 250آکسیجن کانسنٹریٹر متحدہ کھمم ضلع کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں کویڈ مریضوں کے استعمال میں لایا جائے گا اس موقع پر افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی تلنگانہ کے سی آر وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کے علاوہ دیگر وزراء بھی موجود تھے