حیدرآبادی نوجوان عماد علی بحرین کے ایک بینک کے سی ای او مقرر

شہر حیدرآباد کی شخصیات دنیا بھر میں اپنا اور شہر کے ساتھ ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔۔محمد عماد علی حال ہی میں سٹی اسلامی انویسٹمنٹ بینک ای سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کئے گئے ہیں ، جو بحرین میں واقع سٹی گروپ کا مقامی  ذیلی ادارہ ہے ۔ حیدرآبادی نوجوان عماد کو سٹی اسلامی انویسٹمنٹ بینک کا بورڈ ممبر بھی نامزد کیا گیا ہے۔ عماد اپنے سابقہ منصب  میں سٹی اسلامک بینک میں اسلامک کنٹرول فنکشن کے سربراہ رہ چکے ہیں اور 11 سالوں سے سٹی گروپ کے ساتھ وابستہ ہیں۔اس  سے قبل عماد دبئی میں ایچ ایس بی سی امانة  کے ساتھ تھے جہاں شريعه كمپلائنس ڈپارٹمنٹ میں وہ امور شرعیہ کی  ذمہ داري نبھا رہے تھے ۔ ایچ ایس بی سی  امانة میں ملازمت سے قبل ، انہوں نے دبئی میں برطانوی قانون ساز کمپنی ، ڈینٹنس میں اسلامک فنانس ٹیم کے ساتھ  ماہر قانون کی حیثیت سے کام کیا۔
عماد نے اسلامی بینکاری میں اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے تقابلی قوانین میں  اسلامک فقہ میں تخصص كے ساتہ ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور فی الحال پی ایچ ڈی کررہے رہے ہیں۔ انهوں نے  قانون کی تعليم بهي حاصل كي  ہے اور  شہر حیدرآباد  کی ممتاز عثمانیہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی  کیا ہے  ۔ عماد  کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور وہ  اپنے والدین  اور  اساتذہ کی دعاؤں کی برکت سے اپنے کیریئر میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں۔