کورونا ویکسین کے رجسٹریشن کے وقت پاسپورٹ نمبر بھی اندراج کرنے سعودی عرب آنے والے ہندوستانیوں کو ڈاکٹر اوصاف سعید کا مشورہ

جدہ _  ہندوستانی سفیر برائے سعودی عرب ڈاکٹر اوصاف سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا سفر کرنے والے ہندوستانیوں بالخصوص حجاج کرام کو کورونا ویکسین کے دو خوراک لینا لازمی ہے۔ انہوں نے ہندوستانیوں کو مشورہ دیا  کہ ویکسین لینے سے قبل ان کی تفصیلات کا آن لائن اندراج کیا جاتا ہے جس میں آدھار کارڈ بھی شامل ہے لیکن  بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد اگر آدھار کارڈ کے علاوہ پاسپورٹ کے نمبر کا بھی اندراج کرواتے ہیں تو انہیں سعودی عرب کے ایر پورٹس پر کافی آسانی ہوگی

چونکہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ پر پاسپورٹ نمبر کا اندراج ہوتا ہے اور سعودی ایمگریشن کلیرنس میں سہولت ہوگی.سعودی عرب میں مقیم ہندوستانیوں سے ڈاکٹر اوصاف سعید نے آن لائن میٹنگ منعقد کی جس میں انہوں نے کئی اُمور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس میٹنگ میں ڈاکٹر اوصاف سعید نے کہا کہ کورونا وباء کے اس ہنگامی صورتحال میں سعودی عرب کی جانب سے 20 ممالک بشمول ہندوستان سے آنے والی فلائیٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے جس سے ہندوستانیوں کی آمدورفت میں خلل پیدا ہوا ہے اور کئی مسائل درپیش ہیں۔ ہندوستانی سفیر برائے سعودی عرب ڈاکٹر اوصاف سعید نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 4 کورونا وائرس ویکسین قابل قبول ہیں جن میں فائزر، ماڈرینا، ایسٹرا زینکا ( کووی شیلڈ ) اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تیار کی جانے والی کوویگزن ( بھارت بائیوٹیک ) کی منظوری ڈبلیو ایچ او سے نہیں ہوئی ہے جس کے سبب سعودی حکومت بھی اس کی تصدیق نہیں کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سعودی عرب آنے والے ہندوستانی ایسے ٹیکوں کا انتخاب کریں جو سعودی حکومت کی فہرست میں شامل ہیں۔