سعودی عرب میں کریم نگر کے نوجوان کی موت

جدہ _ سعودی عرب میں  تلنگانہ کے   40 سالہ اکاؤنٹنٹ کی اتوار کی رات  دمام کے ایک ہاسپٹل میں  کورونا وائرس سے موت ہوگئی ۔ کریم نگر کے کشمیرگڈا کے رہائشی محبوب علی صدیق دو ہفتے قبل کورونا سے متاثر ہوئے تھے جس پر انھیں دمام کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا محبوب علی ریاض میں ملازمت کرتے تھے اور چھ ماہ قبل ایک نئی ملازمت ملنے کے بعد دمام منتقل ہوگئے تھے ۔ نامور ہندوستانی کمیونٹی کے کارکن ناس شوکت علی تدفین کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے مقامی حکام سے نمائندگی کررہے ہیں اور توقع ہے کہ ان کی تدفین منگل کو عمل میں آئے گی۔