کیرالا کے ایک ڈرائیور نے 40 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی

شارجہ _ ابو ظہبی میں  ٹیکسی ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرنے والے کیرالا کے ایک شخص کی قسمت کھل گئی ۔ اس نے لاٹری میں 3 کروڑ درہم (تقریبا 40  کروڑ روپے) کی رقم جیت لی   ۔ 37 سالہ رنجیت سومراجان  ابوظہبی میں 2008 سے ڈرائیور ہیں۔ تین سال سے لاٹری ٹکٹ خرید رہا تھا پچھلے مہینے کی 29 تاریخ کو اس نے 9 دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے نام  ایک ٹکٹ 100 درہم میں خریدا تھا۔ جس میں اس کے ٹکٹ پر 40 کروڑ روپے کی لاٹری لگ گئی ۔ رنجیت سومراجان نے کہا کہ ان کے ساتھیوں میں ہندوستان ، پاکستان ، نیپال اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں اور اس رقم کو وہ اپنے تمام دوستوں میں مساوی تقسیم کریں گے۔