این آر آئی

مکہ مکرمہ میں حیدرآبادی شخص کی عمارت سے گرنے سے موت

جدہ _ 23 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کے  ایک ٹیکنیشن اتوار کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں عمارت سے گر کر ہلاک ہوگئے ۔ متوفی کی شناخت محی الدین عزیز کے طور پر کی گئی ہے جن  کا تعلق حیدرآباد کے یاقوت پورہ سے بتایا گیا ہے۔ وہ ایک دہائی سے سعودی عرب میں کام کر رہے تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق متوفی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جدہ کے علاقے عزیزیہ میں مقیم تھے اور مکہ مکرمہ میں ملازمت پر گئے ہوئے تھے کہ حادثہ میں فوت ہوگئے ۔

ہندوستانی قونصل خانہ اور مقامی پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔  قانونی امور کی تکمیل  کے بعد وہی تدفین عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button