انٹر نیشنل

مکہ میں دنیا کا بلند ترین معلق مصلیٰ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

ریاض ۔ کے این واصف

زائرین مکہ مکرمہ کے لئے ایک خوش خبری سامنے آئی ہے۔ جو مکہ آنے والون کے ایک منفرد تجربہ ہوگا۔ سعودی عرب کے شہر مکہ میں دنیا کے بلند ترین معلق مصلیٰ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

مصلیٰ 550 مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔ اس میں 520 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق معلق مصلی کی خوبی یہ ہے کہ فجر کے بعد نمازی یہاں سے مکہ مکرمہ شہر پر طلوع ہوتے سورج کا منظر خاص روحانی ماحول میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں سے مسجد الحرام، خانہ کعبہ اور مقدس مقامات صاف نظر آتے ہیں۔

 

یہ مسجد الحرام کے سامنے جبل عمر ہوٹل کی بالائی منزلوں میں شامل ہے۔ یہ جبل عمر ہوٹل کے دو ٹاورز کو جوڑنے والے پل کے دائرے میں آتا ہے۔ مصلیٰ سطح سمندر سے 483 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ داخلی راستے سے 179 میٹر اونچا ہے۔  معلق مصلیٰ کا ڈیزائن قدیم عرب ڈیزائن اور عصر حاضر کے فن تعمیر کا خوببصورت امتزاج ہے۔ عربی رسم الخط کی تحریروں نے اس کے وقار اور حسن کو دوبالا کردیا ہے۔ اسمائے حسنی خوبصورت رسم الخط میں تحریر ہیں جو عظیم اسلامی ورثے کا پتہ دے رہے ہیں۔

 

جبل عمر ڈیولپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین خالد العمودی کا کہنا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں معلق مصلیٰ کے اندراج پر خوشی ہے۔یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہم زائرین کو منفرد تجربات سے متعارف کرانے کا جو عہد کیے ہوئے ہیں اس پر پورا اتر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button