تلنگانہ

میدک میں دیوار گرنے سے حاملہ خاتون شدید زخمی، ہونے والے بچے کی موت _ زچگی کے لئے والدین کے گھر آئی تھی خاتون

موسلادھار بارش کی وجہ سے میدک ضلع کے مرکز میں واقع ایکس سرویس مین کالونی میں ایک حاملہ خاتون پر دیوار گرنے سے ہونے والے بچے کی موت ہوگئی اور حاملہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

 

میدک27جولائی(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک)موسلادھار بارش کی وجہ سے میدک ضلع کے مرکز میں واقع ایکس سرویس مین کالونی میں ایک حاملہ خاتون پر دیوار گرنے سے ہونے والے بچے کی موت ہوگئی اور حاملہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق میدک ایکس سروس مین کالونی کے محمد سرور کی بیٹی یاسمین سلطانہ ڈیلیوری کے لیے میدک آئی تھیں۔بدھ کی آدھی رات کو ہونے والی تیز بارش کے باعث یاسمین سلطانہ کے سونے کے کمرے کی دیوارمنہدم ہوتے ہوئے یاسمین پر گر پڑی۔جس کی وجہ سے حمل کو شدید نقصان پہنچا اور اہل خانہ نے اسے میدک کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ وہاں یاسمین سلطانہ کا آپریشن کر کے جنین کو نکال دیا گیا۔لیکن دیوار گرنے سے یاسمین سلطانہ کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ یاسمین کی والدہ چاند سلطانہ بھی دیوار مندہم ہونے سے شدید زخمی ہوگئی ہیں

 

۔کالونی کے مکین بھی افسوس کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزید ایک ہفتے میں ڈلیوری متوقع تھی۔دریں اثنا ملکاجگیری بی آر ایس کے ایم ایل اےمسٹر مائنم پلی ہنمنت راؤ نے جمعرات کو کنبہ سے ملاقات کی اور مکان کی تعمیر کے لیے مالک سرور کو ایک لاکھ روپے کا چیک سونپا۔اس کے علاوہہنمنت راؤ نے کہا کہ وہ اسپتال کے عملے سے بات کریں گے اور یاسمین سلطانہ کا بہتر علاج کرانے کے لیے سخت محنت کریں گے۔

 

انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ میدک ٹاؤن میں لاوارث مکانات کی نشاندہی کرنے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

 

علاوہ ازیں انہوں نے آج اپنے دورہ میدک کے موقع پر حویلی گھن پور منڈل کے پی ملما کے لڑکے پی نرسمہلو عمر 20 سال جس نے حال ہی میں مچھلی پکڑنے کے دوران فوت ہوگیا تھا تو انہوں نے اس کے اہل ِ خانہ کو 10 ہزار روپئے کی امداد کرتے ہوئے گھروالوں کو ہمیشہ ساتھ دینے اور نرسہملو کے لڑکوں کو فی کس 25 ہزار روپئے فیکس ڈپازٹ کرنے کا تیقن دیا ہے

 

۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ایس ایس او کے قائدین کنڈن سریندر گوڈ،بوس،پراشانت ریڈی،بوجا پون،ٹی انیل کمار،وٹھل،سید طاہر،عرف بمبائی طاہر،سید منیر محی الدین،ایم ایس ایس او ٹاؤن صدر محمد مجیب الدین،محمد عمیر،میسن بن عبد اللہ،شجیل،کیف کے علاوہ ایم ایس ایس او کے کئی قائدین شریک رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button