این آر آئی

ایرپورٹس میں بورڈنگ پاس کیلئے زائد فیس وصول نہیں کی جاسکتی: وزارت شہری ہوابازی

نیین دہلی: وزارت شہری ہوا بازی نے واضح کیا ہے کہ ایئرلائنس ہوائی اڈوں پر مسافروں کی آمد والے کاو نٹرس پر بورڈنگ پاس جاری کرنے کیلئے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کرسکتیں۔ یہ وضاحت اِن خبروں کے درمیان سامنے آئی ہیں کہ ایئرلائنس کی جانب سے مسافروں سے بورڈنگ پاس جاری کرنے کیلئے اضافی رقم وصول کی جارہی ہے۔

ایک ٹوئٹ میں وزارت شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ یہ اضافی رقم طیاروں سے متعلق ضوابط 1937 کی شقوں کے تحت دی ہوئی ہدایتوں سے تال میل نہیں رکھتی ہیں۔ وزارت نے ایئرلائنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہوائی اڈوں کو چیک ان کاو نٹروں پر بورڈنگ پاس جاری کرنے کیلئے کوئی اضافی رقم چارج نہ کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button