جرائم و حادثات

اترپردیش میں یاتریوں سے بھری گاڑی تالاب میں گرپڑی27 ہلاک۔ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ہفتہ کی رات اتر پردیش کے ضلع کانپور میں یاتریوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد27 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔حادثے کے بعد منظر نے افراتفری مچ‌ گئی ۔

50 یاتریوں کا ایک گروپ اناؤ کے چندریکا دیوی مندر کے درشن کے بعد ٹریکٹر  میں واپس ہورہا تھا کہ گھٹم پور کے پاس ٹریکٹر تالاب میں گر پڑا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 22 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 24 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ غیر سرکاری ذرائع نے مہلوکین کی تعداد زیادہ بتائی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ مرنے والے تمام خواتین ہیں۔

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو،وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہلاکتوں پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے ورثاء کیلیے ایکس گریشا کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button