امریکہ میں حیدرآبادی کمپنی کے سی ای او کو گولی مار دی گئی _ جوے میں جیتی ہوئی رقم چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ

امریکہ میں ایک  لیٹرے نے جوے میں  جیتی ہوئی رقم چھیننے کے لیے ایک حیدرآبادی این آر آئی پر گولی چلا دی۔ جس کے نتیجہ میں این آر آئی کی موت ہوگئی۔لیٹرے نے اس شخص سے رقم لوٹنے  کے لیے جوئے کے اڈے سے 80 کلومیٹر تک اس کا تعاقب کیا اور مکان میں داخل ہونے کے دؤران فائرنگ کرکے رقم لوٹ کر فرار ہوگیا ۔

،

امریکی پولیس کے مطابق 54 سالہ سری رنگا ارواپلی، نیو یارک پلینز بیورو میں مقیم ہیں۔ وہ ایریکس لیبارٹری حیدرآباد کے سی ای او ہیں۔  وہ اپنے گھر سے 80 کلومیٹر دور پنسلوانیا میں ایک  کیسینو میں جوا کھیل کر تقریباً 7.4 ملین ڈالر کی رقم جیتی۔اور وہاں سے گھر لوٹ گئے۔

سری رنگا کی جانب سے جوے میں بھاری رقم جیتنے کی اطلاع پا کر لیٹرے نے کار میں ان کا 80 کلومیٹر تک  تعاقب کیا۔ سری رنگا جیسے ہی گھر میں داخل ہوئے۔ لیٹرے  نے پچھلا دروازہ توڑ کر   گھر کے اندر داخل ہوگیا اور رقم کے لئے سری رنگا کے ساتھ ہاتھا پائی کی اس  دوران حملہ آور نے ان  پر گولی چلا دی اور فرار ہو گیا ۔فائرنگ کی آواز سن کر مقامی لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ اس کے ساتھ ہی پولیس سری رنگا کے گھر پہنچی اور انھیں فوری اسپتال لے گئی۔ لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔مقامی پولیس نے ملزم کی شناخت جے کے ریڈ جان کے نام سے کی ہے۔ اسے پنسلوانیا میں گرفتار کر کے نیو جرسی پولیس کے حوالے کیا گیا۔

سری رنگا نیو جرسی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ آریکس لیب میں 2014 سے کام کر رہے ہیں ۔ اس  کمپنی کا حیدرآباد میں  ایک تحقیقی ادارہ ہے۔ تیاری صرف نیو جرسی میں ہوتی  ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سری رنگا دیگر دو کمپنیوں Ezminds اور Eperol  کے CEO کے طور پر بھی کام کر رہے تھے