سعودی عرب کا ہندوستانی شہریوں کے لئے بڑا اعلان

حیدرآباد _ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی شہری جو سعودی عرب میں ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے کے بعد ہندوستان کا سفر کرچکے ہیں وہ تیسرے ملک میں کورنٹائن کے بغیر براہ راست سعودی مملکت واپس آسکیں گے۔اس بات کی اطلاع ریاض میں موجود ہندوستانی قونصل خانے نے دی۔