جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 400 روپئے کیلئے قتل

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں معمولی رقم کیلئے ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ یہ واردات بالانگرعلاقہ میں پیش آئی۔ مزدورپیشہ کاشی رام اورسرینواس کے درمیان چارسو روپئے کیلئے جھگڑا ہوا۔ نرساپورچوراہے کے پاس ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ کاشی رام نے سرینواس پر لاٹھی سے حملہ کرکے اسے چلتی گاڑی کے سامنے ڈھکیل دیا جس کی وجہہ سے اس کی موت ہوگئی۔ پولیس مقام واقعہ پرپہنچ گئی اورنعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کرکے چھان بین شروع کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button