این آر آئی

این آر آئیز اور بیرون ممالک شہریوں کے لئے ملک میں داخل ہونے کے یکم دسمبر سے نئے رولس _ جانئے کیا ہیں وہ نئے رول

این آر آئیز اور بیرون ممالک شہریوں کے لئے ملک میں داخل ہونے کے یکم دسمبر سے نئے رولس _ جانئے کیا ہیں وہ نئے رول

 

نئی دہلی _ مرکزی وزارت صحت نے بیرون ملک سے ہندوستان آنے والے این آر آئیز اور مختلف ممالک کے شہریوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ نئے قوانین یکم دسمبر سے لاگو ہوں گے۔ یہ نئے قوانین Omicron کے مختلف قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے متعارف کئے ہیں۔

بیرون ملک سے ہندوستان آنے والوں کو اپنے سفر کی تاریخ سے 14 دن  پہلے ائیر سویدھا پورٹل پر اپنی ٹروایل ہسٹری کو درج کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ، سفر کی تاریخ سے 72 گھنٹے پہلے کی گئی RT PCR منفی رپورٹ رضاکارانہ طور پر جمع کرانی ہوگی۔ اس کے علاوہ، اگر ضرورت ہو تو، حکومت کی طرف سے تجویز کردہ کورنٹائن میں رہنے کے لیے سیلف ڈیکلریشن پیش کرنا ہوگا ۔

 

کورنٹائن لازمی ہے۔

حکومت ہند کی جانب سے’خطرے میں’ بتائے گئے  ممالک کے لوگوں کو ہندوستان میں داخل ہونے کے بعد RT PCR ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔ اگر ٹیسٹ میں منفی رپورٹ آتی ہے تو آپ کو سات دن تک گھر میں کورنٹائن میں رہنا ہوگا۔ اور  آٹھویں دن دوبارہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور پھر رپورٹ منفی آتی ہے تو بھی  مزید سات دن تک خود کی نگرانی میں احتیاط کرنا ہوگا ۔ اس کے بعد آپ عوام سے مل سکتے ہیں۔

 

خطرے کی فہرست

برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل، بنگلہ دیش، بوٹسوانا، چین، ماریشس، نیوزی لینڈ، سنگاپور، زمبابوے، ہانگ کانگ اور اسرائیل خطرے سے دوچار ممالک میں شامل ہیں۔ ان ممالک سے آنے والوں کو ایرپورٹ پر کوویڈ ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا اور 14 دن کا کورنٹائن لازمی ہے۔

 

اگر رپورٹ مثبت آتی ہے

ایرپورٹ پر خود سے رقم  ادا کیے گئے ٹیسٹ میں مثبت آنے والے افراد کو انسٹی ٹیوشنس کورنٹائن سینٹر میں علاج کے لیے منتقل کیا جاتا ہے۔ ہوم کورنٹائن ان تمام لوگوں کو کیا جائے گا جو مثبت پائے گئے مسافروں کے رابطے آئے تھے  مرکز کا مشورہ ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کو ہندوستان آنے کے بعد آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کریں ۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button