این آر آئی

حیدرآباد ایرپورٹ پر مائیگریشن ہیلپ ڈیسک کا قیام

حیدرآباد _ 11 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر مائیگریشن ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں آیا ہے جی ایم آرحیدرآبادانٹرنیشل ایرپورٹ لمیٹیڈ نے تلنگانہ اوورسیز مین پاور کمپنی لمیٹیڈ کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے  شمس آبادایرپورٹ پر مائیگریشن ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایاہے جو 24گھنٹے کام کرے گا۔

یہ ڈیسک بیرونی ممالک بالخصوص کوویت اورقطر سفر کرنے والے غیر محفوظ ورکرس کیلئے ہوگا۔اس ہیلپ ڈیسک کو تجرباتی بنیاد پر چلایاجارہا تھا تاہم اب اس کو آج رانی کمودنی اسپیشل چیف سکریٹری کی جانب سے مکمل طورپر کارکرد کیاگیا ہے۔قانونی طورپر نقل مکانی  اور تحفظ کے سلسلہ میں بیداری کے لئے ہیلپ ڈیسک مددگارثابت ہوگا اور غیر محفوظ مزدوروں جیسے گھریلو کام کرنے والوں اورلیبرس کو مناسب دستاویزات اور ایمگریشن کلیرنس کے لئے درکارکاغذی کارروائی کے سلسلہ میں رہنمائی کی جائے گی۔یہ ہیلپ ڈیسک انٹرنیشنل ڈپارچرٹرمنل میں دستیاب ہوگا اور24گھنٹے کام کرے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button