نیشنل

ہریانہ: وشوا ہندو پریشد کی شوبھا یاترا کے دوران دو گروپس میں تصادم، گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، ملازمین پولیس سمیت 5 زخمی۔ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ریاست ہریانہ میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی طرف سے نکالی گئی برج منڈل جلبھیشیک یاترا کے دوران پیر کو دو گروپوں کے درمیان تصادم میں دو پولس ملازمین سمیت کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یاترا کو نوح کے کھیڈلا موڈ کے قریب نوجوانوں کے ایک گروپ نے روکا اور مبینہ طورپر پتھراؤ کیا اورایک یا دو کاروں کو بھی آگ لگا دی گئی۔

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوح کے میوات میں شوبھا یاترا کے دوران دو گروپ آمنے سامنے آ گئے اور دونوں میں تصادم ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی راؤنڈ فائرنگ بھی کی گئی اور متعدد گاڑیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ اس تصادم میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے فوری طور پر ہاسپٹلس منتقل کردیا گیا۔

 

 

 

موصولہ اطلاعات کے مطابق تصادم کے دوران مشتعل لوگوں نے کئی گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ صورتحال کے کشیدگی اختیار کرنے کے بعد ہریانہ حکومت نے نوح ضلع میں 2 اگست تک انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button