تلنگانہ

رشوت کا مطالبہ کرنے والے عہدیدار کو نوٹوں کا ہار پہنا کر احتجاج _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں عجیب و غریب واقعہ

جگتیال _ رشوت طلب کرنے پر گاوں والوں نے ایک عہدیدار کو نوٹوں کا ہار پہنا کر احتجاج کیا۔ یہ عجیب و غریب واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کلکٹریٹ میں پیر کو پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے میڈی پلی منڈل کے کلواکوٹ گاوں سے تعلق رکھنے والے مچھیرے سوسائٹی کے قیام کی اجازت دینے گزشتہ کئی دنوں سے محکمہ سمکیات کے عہدیدار دامودر کے دفتر کے چکر لگا رہے تھے لیکن اس عہدیدار نے ان لوگوں سے 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ جس پر برہم گاوں والے پیر کو منعقدہ پرجا وانی پروگرام میں کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع کلکٹر سے شکایت کی۔

اس پروگرام کے ختم ہونے کے بعد جیسے ہی عہدیدار دامودر باہر آیا گاوں والوں نے اس پر برہمی ظاہر کی ان میں سے ایک شخص نے نوٹوں سے تیار کردہ ہار زبردستی اس کے گلے میں ڈال دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع پر ضلع کلکٹر نے معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے کاروائی کرنے کا وعدہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button