این آر آئی

جدہ میں بزم طلبائے قدیم ومحبانِ جامعہ نظامیہ جدہ کے اُنتیسویں (۹۲ویں) سالانہ جلسہ استقبالِ حجاجِ کرام کا انعقاد

اہل بیت کرام ؓ کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام ؓ کی محبت حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی ؒ کی تعلیم

جدہ میں بزم طلبائے قدیم ومحبانِ جامعہ نظامیہ جدہ کے اُنتیسویں (۹۲ویں) سالانہ جلسہ استقبالِ حجاجِ کرام کا ا نعقاد

جدہ۔ سعودی عرب (بذریعہ ای میل) حضورِ اکرم ﷺ نے اپنے بعد قرآن کے ساتھ اپنی عترت اور اصحاب کو چھوڑے جارہا ہوں کہہ کر اُمت کو درس دیا کہ اب جو اِن سے وابستہ ہوگا وہ نجات پائے گا۔ حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی ؒ نے صحابہ کرام ؓ کی جو شان و عظمت بیان فرمائی ہے وہ رہتی دُنیا تک ایک مثال ہے‘ جوکوئی حضرت ِ شیخ ؒ کا چاہنے والا ہوگا وہ اہلِ بیت پاک ؓ کے ساتھ صحابہ کرام ؓ سے بھی محبت رکھے گا۔ ۔

 

اُس وقت جب رافضیت کا فتنہ عروج پر تھا حضرتِ شیخ نے ؓ بالترتیب خلفائے راشدین ؓ کی شان بیان فرمائی اور روافض کا رد فرماکر ہمیں درس دِیا کہ خواہ کتنا ہی کٹھن دور ہو کتنا ہی فتنہ و فساد والا زمانہ ہو اہل بیت کرام ؓ کی محبت کے ساتھ صحابہ کرام ؓ کا ادب و تعظیم بھی بجالانا ضروری ہے۔ اِن خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مولانا سید ہاشم عارف بادشاہ قادری لااُبالی سجادہ نشین حضرت عبداللطیف لااُبالی ؒ کرنول نے بزم طلبائے قدیم ومحبانِ جامعہ نظامیہ جدہ کے اُنتیسویں (۹۲ویں) سالانہ جلسہ استقبالِ حجاج کرام سے شاداب دربار ہال حی العزیزیہ جدہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

مولانا حافظ محمد نظام الدین غوری صوفی قادری نظامی کامل جامعہ نظامیہ وصدر بزم نے جلسہ کی نگرانی کی۔ حافظ مرزا عبداللہ بیگ کی قرأت اورجناب سید عقیل ہاشمی صابری و محترم محمد اعجاز الدین کی نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوا۔مہمانِ خصوصی مولانا حافظ محمد علی شاہ عارفی نوری کامل جامعہ نظامیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی اطاعت داراصل اللہ تبارک و تعالی کی اطاعت ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی محبت پر حضور ﷺ کی اطاعت کی شرط لگائی ہے۔شاعرِ خلیج مولانا جلیل احمد نظامی‘ مولانا حافظ غلام علی عبید اللہ عمیر نقشبندی صدر مدرس دارالعلوم سیف الاسلام‘ مولانا حافظ وہاج احمد نائب امام مکہ مسجد وکامل جامعہ نظامیہ نے بحیثیت مہمانانِ خصوصی اور حضرت سید عماد الدین احمد معظم قادری نبیرۂ حضرت میراں حسینی بغدادی ؒ ‘ مولانا محمد نصیر الدین سابق صدر بزم‘ مولانا حافظ سید شاہ قادرمحی الدین قادری مجتبیٰ پاشاہ‘ محترم سید بدرالدین حسن قادری امین پاشاہ‘ مولوی سید حُسین پاشاہ قادری‘حافظ سید درویش محی الدین قادری‘ مولوی سید معظم حسین صابری امام مکہ مسجد شکاگو اور مولانا محمد طاہر علی شاہ عارفی نوری نے بحیثیتِ مہمانانِ اعزازی شرکت کی۔ بزم کی جانب سے مہمانوں کی خدمت میں عبایہ‘ رومال اور سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر بز م کی جانب سے ماہِ رمضان میں منعقدہ اسلامک کوئز اور درودِشریف پروگرام میں کامیاب حضرات کو مومنٹوز بھی پیش کئے گئے۔

 

مولانا عارف بادشاہ قادری اور مولانا جلیل نظامی نے اپنا نعتیہ کلام سناکر محفل میں سماں باندھ دیا۔جناب سرفراز احمد خان نائب صدر استقبالِ حجاج کمیٹی‘ جناب محمد عاصم الدین انصاری رضی پاشاہ نائب صدر‘ جناب سید احتشام علی معتمد اور مرزا عبدالرحمن بیگ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ جلسہ گاہ میں محترم میر محمد علی‘محترم مرزا محمد بیگ‘ محترم سید افضل الدین نقشبندی‘جناب سید کبیر الدین اویس صابری‘ محترم محمد عبدالمجیب صدیقی‘ محترم شاہ محمد شرف الدین شرفی‘ محترم مہتاب قدرکے علاوہ کثیر تعداد میں سامعین موجود تھے۔ محمد حمایت علی‘ محمد عمر مسعودصابری‘ محمد وسیم‘ محمد جعفر‘ محمد عمران صوفیانی‘ محمد سعد صابری‘ محمد سرفراز‘ محمد عاصم ادریس نے انتظامات میں حصّہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button