ہندوستان سمیت کئی ممالک کو مملکت میں راست داخلے کی سعودی عرب نے دے دی اجازت

حیدرآباد _ سعودی عرب کی شاہی حکومت نے ہندوستان سمیت کئی ممالک کو اپنی مملکت میں راست طور داخلہ کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے شاہی حکومت کے اس فیصلے پر یکم دسمبر سے عمل آوری ہوگی۔کورونا وباء کی وجہ سے سعودی عرب کی حکومت نے ہندوستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں کو کسی تیسرے ملک میں 14 دن کے کورنٹائن کے بعد مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دے رہی تھی اور اب بھی یہی عمل جاری ہے ہندوستانی شہری سعودی عرب میں داخلہ سے قبل دبئی یا دوسرے کسی تیسرے ملک میں 14 دن گزارنے کے بعد سعودی عرب کی سرزمین پر قدم رکھ رہے ہیں لیکن یکم دسمبر سے یہ پابندی ختم ہوجاتے گی۔ہندوستان کے ساتھ انڈونیشیا، پاکستان، برازیل، ویتنام، مصر  کے مسافروں کو اگلے چہارشنبہ یعنی یکم دسمبر 2021 سے براہ راست داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے