این آر آئی

خلیجی خطہ میں عیدالاضحی کی تعطیلات میں تفریحی کے دوران علحدہ حادثات میں کئی این آر ایز جاں بحق

عرفان محمد

جدہ، 13 جولائی: عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران خلیجی خطہ میں چند این آر آئی خاندانوں پر اس وقت غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا جب ان کے عزیز اور قریبی رشتہ دار المناک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سعودی عرب میں ایک چونکا دینے والے واقعہ میں، جدہ میں مقیم ایک خاندان کے پانچ افراد پیر کی شام طوییل میں سمندر کے کنارے پکنک اسپاٹ سے جدہ میں اپنے گھر واپس ہوتے ہوئے سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بارہویں جماعت کے طالب علم آریان محمد نیاز، نویں جماعت کی طالبہ اقرا نیاز صدیقی، جماعت دوم کا طالب علم انس نیاز، تمام جدہ کے انڈین انٹرنیشنل اسکول سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے ماموں عنایت علی اور توفیق خان کے نام سے ہوئی ہے۔ سبھی کا تعلق اتر پردیش کے لکھنؤ سے ہے۔

انس اور اقرا دونوں بہن بھائی اپنے ماموں سمیت موقع پر ہی دم توڑ گئے اور شدید زخمی آرین کو ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے حادثہ سے ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی خلیس کے قریب دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ان کی کار کے ملبے کی تصاویر نے بہت سے چھٹیاں منانے والوں کو درد بھرا پیغام بھیجا۔

اسی طرح پڑوسی ملک عمان میں ایک اور سانحہ پیش آیا۔جہاں 8 افراد پر مشتمل ایک ہندوستانی خاندان سمندر میں تیز لہر میں بہہ گیا۔

یوپی کے رہنے والے دبئی کے رہائشی جو صلالہ کے قریب، دوہفر کے خوبصورت علاقے میں ایک مشہور سیاحتی مقام مغل بیچ میں عید کی چھٹیاں گزارنے کے لیے عمان آئے تھے۔افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان سیلفی فوٹو لینے کے لیے حفاظتی بند عبور کر کے سمندر میں گر گیا۔ان میں سے تین کو بچا لیا گیا، دو مردہ پائے گئے جن کی نعشیں نکال لی گئیں اور باقی تین کی تلاش جاری ہے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دبئی میں مقیم اس این آر آئی خاندان سمیت، عید کی تعطیلات کے دوران سلطنت میں کل 14 لوگوں کی جانیں گئیں اور 32 دیگر کو بچایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button