دبئی کے برج خلیفہ پر بتکماں جشن _ کویتا اور ٹی آر ایس قائدین کی شرکت

حیدرآباد _ کے کویتا تلنگانہ جاگروتی کی صدر و رکن کونسل کی جانب سے  عالمی سطح پر بتکماں تہوار کو روشناس کرنے کیلئے آج شام  دبئی کے برج خلیفہ کی عمارت پر عالیشان پیمانے پر بتکماں کے جشن کو منعقد کیا گیا ۔دبئی میں مقیم تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے عوام نے کثیر تعداد میں  برج خلیفہ پر بتکماں تہوار کا مشاہدہ کیا۔۔کویتا نے  اس منظر کو دیکھ کر کافی خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر سریش ریڈی یم پی۔ارکان اسمبلی گنیش گپتا۔باجی ریڈی گوردھن۔جیون ریڈی۔سنجے کمار ۔سریندر۔ و دیگر موجود تھے