بریکنگ نیوز _ کوویگزین ٹیکہ لینے والوں کو سعودی عرب میں داخلہ کی اجازت

بریکنگ نیوز _ کوویگزین ٹیکہ لینے والوں کو سعودی عرب میں داخلہ کی اجازت
نئی دہلی_ سعودی عرب نے حیدرآباد میں بھارت بائیو ٹیک کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ Covaxin کے ٹیکے لینے والےافراد کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک دیگر کمپنیوں کے ٹیکے لینے والوں کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت تھی تاہم تازہ طور پر کو ویگزین کا ٹیکہ لینے والوں کو اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ان افراد کیلیے راحت کا پیغام ہے جنہوں نے کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے کو ویگزین کے ٹیکے لئے ہیں اور وہ سعودی عرب کے سفر کے خواہشمند ہیں۔
Embassy is pleased to inform that Indian nationals vaccinated with 'Covaxin' are now approved to enter the Kingdom. Vaccine certificates are to be uploaded at https://t.co/6HfYIyq7K1 for residents and at https://t.co/WeJ3Kc9GX9 for visitors.@SaudiMOH @MEAIndia
— India in Saudi Arabia (@IndianEmbRiyadh) December 20, 2021